نیب قانون میں ترامیم سے متعلق عمران خان کا مؤقف جھوٹ پر مبنی ہے اعظم نذیر تارڑ
موجودہ حکومت نے ان ترامیم کو پارلیمنٹ میں لے جاکر ایکٹ یعنی قانون کی شکل دی ہے، وفاقی وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والی نیب بھی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے عمران خان کی بنی گالہ میں نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں جو ترامیم ہیں وہ عمران خان کا اپنا قانون تھا اور 80 فیصد ترامیم ان کی لائی ہوئی ہیں یہ وہ 80 فیصد ترامیم ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں آرڈیننس کے ذریعے نافذ کی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ان ترامیم کو پارلیمنٹ میں لے جاکر ایکٹ یعنی قانون کی شکل دی ہے، تمام ترامیم آئین اور قانون کے عین مطابق ہیں، عمران خان اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرچکے ہیں لہٰذا اس معاملے پر سیاسی بیان بازی سے احتراز کریں اور فیصلہ عدالت پر چھوڑیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم اسلامی شریعت، آئین اور پاکستانی قوانین کے عین مطابق ہیں، عمران خان نے ملک کو تباہی میں دھکیل دیا تھا، ہم نے سرکاری ملازمین کو تحفظ دیا ہے تاکہ وہ نیب کی بلیک میلنگ کے بغیر ملک کی خدمت کرسکیں۔
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صرف ایل این جی اور پیٹرولیم کے شعبے کو ہی دیکھ لیں تو نیب کی اندھی پالیسی کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں ڈالر کا ٹیکہ لگا ہے، آزاد اور خودمختار پارلیمان میں بحث کے بعد نیب ترامیم منظور کی گئی ہیں، پاکستان نے یہ تمام کارروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دیکھی ہے۔