سانحہ کراچی میں فیکٹری مالکان کیساتھ سرکاری افسران بھی ذمہ دارہیں نوازشریف

نوازشریف نے کہا کہ وہ سانحہ کراچی کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں

نوازشریف نے کہا کہ وہ سانحہ کراچی کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہےکہ کراچی کاواقعہ دنیاکےبڑے سانحات میں سے ایک ہے اور اس واقعے میں فیکٹری مالکان کےساتھ ساتھ سرکاری افسران بھی برابرکے ذمہ دارہیں۔


لاہور بند روڈ پر آتشزدگی سے تباہ ہونے والی فیکٹری کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات بہت افسوسناک ہیں، لیبرلا اورفیکٹری ایکٹ کا نفاذ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے امداد کا جاں بحق ہونے والوں کے ورثااورمتاثرہ افراد کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے لیکن مخیرحضرات کو بھی متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنی چاہیے۔

نوازشریف نے کہا کہ وہ سانحہ کراچی کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں اس سلسلے میں وہ کل کراچی جاکر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔
Load Next Story