گلگت بلتستان سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کھانا دینے والا پہلا صوبہ بن گیا

بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو نما کیلئے پروگرام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی

—فائل فوٹو

گلگت بلتستان سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کھانا دینے والا پہلا صوبہ بن گیا

اس حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے بتایا کہ منصوبے کےتحت نجی ٹرسٹ کے تعاون سے گلگت بلتستان کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو ہفتے میں 6 دن غزائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو نما کیلئے پروگرام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، تمام سکولوں میں آئی ٹی لیب اور لائبریریوں کےقیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔


چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا کہ اسکول کھانا پروگرام کا دائرہ کار گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تمام اضلاع کے اسکولوں تک پھیلا دیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے خصوصی طور پر اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے گلگت بلتستان اسکول کے بچوں کیلئے ہفتے میں 6 دن غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے علاوہ بینائی اور دیگر بنیادی صحت کے دیگر ٹیسٹ کی سہولیات بھی بہم پہنچائی جائینگی۔

 
Load Next Story