ملیر اور کورنگی میں خودکشی کے دو واقعات رپورٹ
ایک شخص نے گولی مار کر جبکہ دوسرے نے پھندا لگا کر خودکشی کی۔
ISLAMABAD:
کراچی کے علاقے کورنگی میں خود کو گولی مار کر جبکہ ملیر میں پھندا لگا کر خودکشی کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے سیکٹر 51 سی یحیٰ تھلے والی گلی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ فیصل نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن زاہد لودھی نے بتایا کہ واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے اور جو اسلحہ استعمال ہوا ہے وہ غیر قانونی جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔
دریں اثنا ملیر سٹی کے علاقے میں گھر سے 22 سالہ روشن کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے جبکہ متوفی کھلونے فروخت کرتا اور وہ مالی تنگدستی سے پریشان تھا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔