یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ناتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد سرکاری طیارے میں لکھنؤ کے لیے روانہ ہوگئے
بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگالی لینڈنگ کرنا پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے وفد کے ہمراہ وارانسی سے لکھنؤ کے لیے ہیلی کاپٹر میں پرواز بھری تھی۔ پرواز بھرتے ہی ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکراگیا۔
پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے لکھنؤ جانے والے ہیلی کاپٹر نے کرنٹ ہاؤس میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس میں موجود تمام افراد محفوظ ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی مرمت کی جا رہی ہے۔
بعد ازاں یوپی کے وزیراعلیٰ بعد میں سرکاری طیارے میں لکھنؤ کے لیے روانہ ہوگئے۔