بلدیاتی انتخابات پی پی مخالف تمام اتحاد پاش پاش ہوگئے شرجیل میمن
لاڑکانہ میں تاریخی فتح کے بعد میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگ، صوبائی وزیر
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں اپنے مخالفین کو تاریخی اور عبرتناک شکست دی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالفین نے پی پی پی کے خلاف جتنے بھی اتحاد بنائے یہ تمام اتحاد پاش پاش ہو گئے ۔خصوصاً لاڑکانہ میں پی پی نے چاروں ٹاؤنز اور ڈسٹرکٹ کونسل میں تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ لاڑکانہ کے عوام نے بھٹو دشمن تمام قوتوں کا بوریا بستر گول کردیا ۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کی واضح برتری
لاڑکانہ میں تاریخی فتح کے بعد میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت بڑی اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کی ہے ۔ سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی ، جی ڈی اے اور دیگر پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کا سندھ سے صفایا کردیا ۔