پاک ایران گیس منصوبہ ابھی ختم نہیں ہوا سرتاج عزیز

معاشی پالیسی ٹھیک نہ کی تو خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں ہوگی،مشیر برائے خارجہ امور

معاشی پالیسی ٹھیک نہ کی تو خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں ہوگی،مشیر برائے خارجہ امور۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ معاشی پالیسی ٹھیک نہ کی تو خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں ہوگی، پاک ایران گیس منصوبہ ابھی ختم نہیں ہوا، ہمارے سعودی عرب اور ایران کے ساتھ برابری کے تعلقات ہیں، شام سے متعلق پاکستان کی پالیسی غیر جانبدارانہ ہے۔


جمعے کوایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے پاک ایران گیس منصوبے پر کام رکا ہوا ہے، ایران کے ساتھ معاہدے کی بنیاد ہی غلط تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے سعودی عرب اور ایران کے ساتھ برابری کے تعلقات ہیں، ہم نے شام پر جو پالیسی بنائی وہ اقوام متحدہ کی رائے کے مطابق ہے، ہماری شام سے متعلق پالیسی پر غیر جانبداری واضح ہے، ہمارے موقف پر شامی حکومت نے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں نیشنل پالیسی نہیں بنائی گئی، آنے والی خارجہ پالیسی کے 4 اہم ستون ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ رواںسال ختم ہونے جا رہا ہے، ڈرون حملوں کی وجہ سے امریکا کے ساتھ باہمی نقصان ہوا اور نفرت پیدا ہوئی۔
Load Next Story