جونی ڈیپ ایک مرتبہ پھر’جیک اسپیرو ‘کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے

’ڈزنی‘ کی جانب سے جونی ڈیپ کو 301 ملین روپے کی ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے

جونی ڈیپ 2003 سے لیکر 2018 تک پائریٹس آف دی کیریبین کی پانچ فلموں میں کام کرچکے ہیں (فائل فوٹو)

BEIJING:
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جونی ڈیپ معروف فلم سیریز 'پائریٹس آف دی کیریبین' میں دوبارہ اداکاری کے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد ہالی ووڈ فلم کمپنی 'ڈزنی' کی جانب سے جونی ڈیپ کو 301 ملین روپے کی ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے۔

ہالی ووڈ کے بحری قزاق 'جیک اسپیرو 'کی اپنے جزیرے پر واپسی کی خبریں گرم ہیں اور میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ڈزنی اور جونی ڈیپ فلم سیریز 'پائریٹس آف دی کیریبین' کی نئی فلم بنانے کے لیے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ ہالی ووڈ کی مشہور فلم فرنچائز 'پائریٹس آف دی کیریبین' وہ فلم ہے جس سے جونی ڈیپ کو دنیا بھر میں خوب شہرت ملی اور ان کے کیریئر نے آسمان کی بلندیوں کا سفر طے کیا ، یہی وجہ ہے کہ انہیں فلمی نام 'جیک اسپیرو' سے زیادہ جانا اور پہچانا جاتا ہے۔
Load Next Story