الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روک دیا

وزیراعظم کہوٹہ ڈیم کا افتتاح ضمنی انتخاب تک منسوخ کردیا، پرنسپل سیکریٹری

فوٹو فائل

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو پی پی 7 ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے خبردار کرتے ہوئے کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے پیش نظر وزیراعظم کو کہوٹہ ڈیم کے افتتاح سے رکنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے شیڈول میں 29 جون کو کہوٹہ میں قائم ہونے والے ڈیم کا افتتاح بھی شامل تھا تاہم اب الیکشن کمیشن کی جانب سے معاملہ اٹھانے جانے اور نوٹس کے بعد وزیراعظم نے پروگرام مسنوخ کردیا۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کہوٹہ ڈیم راولپنڈی کے صوبائی حلقے پی پی 7 میں شامل ہے، ضمنی انتخاب کے پیش نظر وزیراعظم کسی پروگرام کا افتتاح نہیں کرسکتے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری سے رابطہ کر کے ساری صورت حال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دورہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ انتخابی قوانین کے تحت ضمنی انتخاب والے حلقہ میں عوامی عہدیداران کا دورہ کرنا اور الیکشن شیڈول آنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ وطورپر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتا رہے گا، ہم کسی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت دے سکتے۔
Load Next Story