’’گلاب گینگ‘‘ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
ایکسپریس گروپ کے تعاون سے نمائش کیلیے پیش ہونیوالی فلم نئے ریکارڈ قائم کریگی
بالی وڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چائولہ کی فلم ''گلاب گینگ'' پاکستانی فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ''گلاب گینگ'' پاکستان میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون نمائش کی گئی ہے جس میں اداکارہ مادھوری ڈکشت اور جوہی چائولہ جو پہلی مرتبہ کسی فلم میں اکٹھے کام کر رہی ہیں ان کی کردار نگاری کو بے حد سراہا جارہا ہے۔اس حوالے سے فلم بینوں کا کہنا ہے کہ مادھوری ڈکشت اور جوہی چائولہ نے بالی وڈ کو بہت سی یادگار فلمیں دیں مگر انھیں ایک ساتھ کسی فلم میں دیکھنا چاہتے تھے جو فلم ''گلاب گینگ'' کے ذریعے پوری ہوگئی ہے،فلم کے پروڈیوسر انوبھیوسنہا اور ڈائریکٹر سومک سین کا اس فلم کے لئے دونوں اداکارائوں کا بالکل درست انتخاب کیا ہے کیونکہ دونوں اداکارائوں نے ہر سین میں اپنی جاندار کردار نگاری کے ساتھ پرستاروں کے دل جیت لیے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ''گلاب گینگ'' کو ایک بار دیکھنے کے بعد دوبارہ دیکھنے کو جی چاہ رہا ہے اور جس طرح سے لوگ خصوصا فیملیاں دیکھنے آرہی ہیں ۔اس کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ ''گلاب گینگ'' پاکستان میں کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کریگی۔ یاد رہے ''گلاب گینگ'' پاکستان میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے پیش کی گئی ہے ۔