پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ہمارے امیدوار ہیں چودھری شجاعت
چودھری شجاعت حسین نے حمزہ شہباز کی حمایت کے ن لیگی دعوے کی تردید کردی
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حمایت کے ن لیگی دعوے کی تردید کردی۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ نواز کی جانب سے حمزہ شہباز کی حمایت سے متعلق افواہوں پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے چودھری پرویز الہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں اور ق لیگ کے اراکین پرویز الہٰی کو ہی پنجاب اسمبلی میں ووٹ دے دیں۔
چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے اراکین اسمبلی کو غلط فہمی میں نہ ڈالا جائے۔