طالبعلم کا بورڈ امتحان پاس کرنے پر خوشی منانے کا انوکھا انداز
طالبعلم نے بورڈ کا امتحان پاس کرنے کو اپنے اور خاندان کے لیے اہم سنگ میل عبور کرنا قرار دیا
بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے بورڈ کا امتحان پاس کرنے پر خوشی منانے کا منفرد انداز اپنایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جشنو نامی لڑکے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرکے میٹرک مکمل ہونے پر اپنے گھر کے باہر از خود مبارک باد کا بورڈ نصب کردیا جس میں وہ اپنے آپ کو ہی مبارک باد دیتا نظر آرہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جشنو نے بورڈ کا امتحان پاس کرنے کو اپنے اور خاندان والوں کے لیے اہم سنگ میل عبور کرنا قرار دیا۔
طالب علم کے گھر کے باہر لگے بورڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔