سندھ حکومت کا کنور نوید جمیل کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر کنور نوید جمیل کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی، نجی اسپتال کو خط

محکمہ صحت کا نجی اسپتال کو تمام اخراجات ادا کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا (فوٹو فائل)

ISLAMABAD:
سندھ حکومت نے رکن صوبائی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کا علاج سرکاری خرچے پر کرانے کا اعلان کردیا۔


صوبائی حکومت کے محکمہ صحت کا شہر کے بڑے نجی اسپتال کو تمام اخراجات ادا کرنے کے حوالے سے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر کنور نوید جمیل کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی۔

یا درہے کہ کنور نوید جمیل برین ہیمبرج کی وجہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
Load Next Story