عراق فائرنگ و بم دھماکے 4 بچوں سمیت 9 افراد قتل
شرقت میں امیدوار حسین حمید، سمارا میں 2 بچے، خلیص میں دھماکے میں لیفٹیننٹ کرنل مارا گیا
عراق میں حملوں میں پارلیمانی امیدوار اور 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بغداد کے شمالی قصبہ شرقت میں فائرنگ کے واقعے میں آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلیے نائب وزیراعظم صالح المطلق کے حمایت یافتہ امیدوار محمد حسین حمید جاں بحق ہوگئے، قبل ازیں ایک اور امیدوار حمزہ الشماری بھی گزشتہ ماہ قتل کیے جا چکے ہیں۔ سمارا میں شدت پسندوں کی چیک پوائنٹ پر فائرنگ سے اسکول جاتے ہوئے سیکنڈری کے 2 طالب علم اور ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔ قصبہ شرقت کے جنوب میں واقع گائوں میں سڑک کنارے بم کے پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ خلیص میں بھی سڑک کنارے بم کے دھماکے میں فوج کے لیفٹیننٹ کرنل عباس الرباعی اورایک فوجی اہلکار مارے گئے۔ اسی طرح موصل میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری مارا گیا۔ رواں ماہ عراق میں 100سے زائد افراد قتل اور 1800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔