سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وطن واپسی کی تیاریاں کر رہے ہیں
PESHAWAR:
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور 10 سے 12 دنوں میں ان کا علاج مکمل ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر وہ سینیٹ رکن کا حلف اٹھائیں گے۔ ملک کو درپیش چیلیجز کی صورت میں وزارت خزانہ کا قلمدان ملنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
مزید پڑھیں؛ اسحاق ڈار کا وطن واپس آنے کا اعلان
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان دور حکومت میں ان پر بنایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے اسی لیے انٹر پول کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کے باجود ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پر قائم کیے جانے والا مقدمہ ٹیکس ریٹرن سے متعلق تھا جبکہ انہوں نے ٹیکس جمع کرانے میں کبھی کوئی تاخیر نہیں کی۔