سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی کا فیصلہ معطل
سیکرٹری و دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا
ISLAMABAD:
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے معطل کردیا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف دائریکٹرز نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی فیصلہ کیا، جس کی تجویز ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ کی جانب سے کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پینشن میں 30 ہزار روپے تک کی کمی ایگزیکٹو گروپ 7 کے ریٹائرڈ ایڈشنل ڈائریکٹرز کی ہوئی ہے، جس کا اطلاق مارچ 2022 سے ہوگا۔ ڈائریکٹر ایچ آر محمد نواز خان نے پینشن میں کمی کا آرڈر 25 جون کو جاری کیا تھا جس سے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پینشن میں کٹوتی سے انکار کردیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازمین کی پینشن سے کٹوتی کا حکم معطل کرتے ہوئے عدالت نے سیکرٹری و دیگر فریقین کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کرلیا ہے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ملازمین کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر حکم امتناع لگا دیا ہے۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی نہیں کی جا سکتی، اس لیے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔