گجرات میں 25 سالہ لڑکی سے 8 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
ملزم شادی کا جھانسہ دے کر بار بار زیادتی کرتا رہا، پولیس 4 روز بعد بھی کسی ملزم کو پکڑنے میں ناکام
SYDNEY:
لاہور کی رہائشی 25 سالہ لڑکی کے ساتھ 8 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعہ 4 روز قبل پیش آیا۔ ملزمان لڑکی کی حالت غیر ہونے پر اسے ڈنگہ چوک میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطاق متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں 3 نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایک ملزم متاثرہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر بار بار زیادتی کرتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے بعد لڑکی کو دارالامان منتقل کرنے کی درخواست کی گئی، لیکن لڑکی اپنے وکلا کے ہمراہ چلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی سے رابطہ کرنے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او عطا الرحمان کے مطابق واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کیس میں قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 4 روز قبل پیش آیا تھا، تاہم پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔