بھارت مون سون بارشوں میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 19 افراد ہلاک
عمارت کے ملبے سے 14 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا
ISLAMABAD:
بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے منہدم ہونے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ایک چار منزلہ عمارت گر گئی اور ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے 14 افراد کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کیا جب کہ 19 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طوفانی بارشوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے تھے۔