طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی کتنے واقعات رونما ہوئے سول ایوی ایشن کے اعداد و شمار جاری
طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے حادثات میں ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پرداشت کرنا پڑا، ذرائع
لاہور:
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی نے طیاروں اور فضائی سفر کرنے والوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، سی اے اے نے طیاروں سےپرندے ٹکرانے سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیے۔
ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2018 سے مئی 2022 تک (ساڑھے چار سالوں میں) ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے کل 662 واقعات رپورٹ ہوئے۔
سی اے اے کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ 198 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ دوسرے نمبر کراچی ایئرپورٹ رہا جہاں طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے 192 واقعات ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر 100، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 53، پشاور ائیرپورٹ پر 40 اور ملتان ائیرپورٹ پر 26 حادثات رپورٹ ہوئے جب کہ فیصل آباد ائیرپورٹ پر 22 اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر 17 مرتبہ پرندے طیاروں ٹکرائے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر 60 فیصد حادثات مون سون کے سیزن میں رپورٹ ہوئےجب کہ جون، جولائی، اگست اور ستمبر کے ماہ میں حادثات میں اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 2021 میں 142 حادثات اور جنوری 2022 سے مئی 2022 تک 48 حادثات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثات کے باعث ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پرداشت کرنا پڑا۔