پشاور میں ’’صحت کا انصاف‘‘ انسداد پولیو ویکسی نیشن جاری کئی علاقوں میں مہم موخر

مضافاتی علاقوں سلمان خیل اورشیخان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث صحت کا انصاف مہم موخر کی گئی ہے، پولیس

خیبر پختونخوا حکومت پشاور اور مضافاتی علاقوں میں مرحلہ وار ویکسی نیشن کررہی ہے۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو کے لئے ویکسینیشن کا چھٹا مرحلہ جاری ہے تاہم بعض علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مہم موخر کردی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں پولیو سمیت 9 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے 5سال سے کم عمر بچوں میں ویکسی نیشن کا چھٹا مرحلہ جاری ہے جس کے تحت گزشتہ مراحل کے دوران ویکسی نیشن سے محروم رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں تاہم شہر کے مضافاتی علاقوں سلمان خیل اور شیخان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث صحت کا انصاف مہم موخر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو کے مرض کی آماج گاہ قرار دیئے جانے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے اس مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت شہر اور مضافاتی علاقوں میں مرحلہ وار ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔
Load Next Story