جیکب آبادجرگے میں فائرنگ سےصوبائی وزیرممتاز جاکھرانی کے بھائی سمیت 5 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والے دیگر 4 افراد میں سے 3 بھی صوبائی وزیر کے قریبی عزیز ہیں۔
زمین کے تنازعے کے تصفیے کے لئے جرگے کے دوران فائرنگ سے سندھ کے وزیر ممتاز جاکھرانی کے بھائی سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکب آباد کے محلہ مولا داد میں صوبائی وزیر ممتاز جاکھرانی اور رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے بھائی سردار نور رحمان جاکھرانی کی سربراہی میں جاکھرانی قبیلے کے دو گروہوں کے درمیان اراضی کا تنازع حل کرنے کے لئے جرگہ بلایا گیا تھا۔ جرگہ ابھی جاری تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اسی دوران ایک گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سردار نور رحمان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
جرگے میں موجود افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں مزید 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ دیگر کی حالت بھی تشویش ناک ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دیگر 3 افراد بھی ممتاز جاکھرانی کے قریبی عزیز ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔