کراچی ویٹا چورنگی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 2 زخمی

فائرنگ کے واقعے میں قتل اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ان کی جماعت سے ہے، اہلسنت والجماعت

نفری پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور تھی اس لئے واقعے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں، پولیس فوٹو: راشد اجمیری/ایکسپریس

کورنگی میں ویٹا چورنگی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ویٹا چورنگی پر موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ سے مرنے اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور تھی اس لئے واقعے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ دوسری جانب اہلسنت والجماعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے فائرنگ کے واقعے میں قتل اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ان کی جماعت سے ہے، اہلسنت والجماعت اس واقعے کی پر زور مذمت کرتی ہے۔
Load Next Story