ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا
BOSTON:
ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا، بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کی کل پیداوار 22 ہزار 226 میگاوات ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں بجلی کا بحران سنگین، شارٹ فال 8ہزارمیگاواٹ سے زائد ہوگیا

پاور ڈویژن ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک میں پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 327 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 235 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 میگاواٹ بجلی تیار کی جارہی ہے۔