فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

محکمہ انسداد بدعنوانی نے گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے کنسٹرکشن کمپنی سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا

تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر یا گیا ہے، ذرائع (فوٹو فائل)

MADRID:
محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب نے فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز نے گوجرانوالہ میں جی۔ مگنولیا کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کی، جس میں پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی گئیں جب کہ پلاٹ موجود ہی نہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیے: فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت

صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی نے ابتدائی تحقیقات کے لیے گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر یا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فرح گوگی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی ڈائریکٹر ہیں۔
Load Next Story