خیبرپختونخوا میں بجلی کا شارٹ فال 1600 میگا واٹ تک پہنچ گیا
شدید گرمی کے باعث کئی فیڈرز اوورلوڈنگ کے باعث ٹرپنگ کا شکار ہیں
خیبر پختونخوا بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے، صوبے میں بجلی کا شارٹ فال 1600 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں غیر اعلانیہ اور فورسڈ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پشاور، نوشہرہ ، کوہاٹ ، مردان، صوابی اور جنوبی اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
پیسکو کے مطابق صوبے کو 1600 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے، صوبہ میں بجلی کی طلب 3264 میگاواٹ ہے جبکہ 1653 میگا واٹ کوٹہ مل رہا ہے۔
اس کے علاوہ بجلی کے استعمال میں اضافہ کی وجہ سے بار بار ٹرپنگ بھی ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے شہری بجلی معطلی کا دوہرا عذاب کاٹ رہے ہیں۔
شدید گرمی کے باعث کئی فیڈرز اوورلوڈنگ کے باعث ٹرپنگ کا شکار ہیں۔