پنجاب کے مینڈیٹ کو ہتھیانے کی کوشش کرنے والے انتخاب روکنے پر بضد ہیں مریم نواز
صوبے کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے، نائب صدر ن لیگ
لاہور:
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ ان کے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں، حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام سے انکا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، عثمان بزدار، پیرنی صاحبہ، منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق انکو نا لینے دینا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔