اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

اداکارہ نے 2014 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی

لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی ممبر بن عوام سے مخاطب ہو رہی ہیں(فائل فوٹو)

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اب وومن ونگ کی ممبر بھی بن گئی ہیں۔

پی ٹی آئی وومن ونگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی ممبر بن عوام سے مخاطب ہو رہی ہیں۔


لیلیٰ زبیری نے وومن ونگ کی ممبر بننے کے بعد پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس سے عوام کیلئے خان صاحب کی دو جولائی کی کال کے حوالے سے اہم پیغام دیا انہوں نے تمام یوتھ اور خواتین کو مخاطب کر کے کہا کہ عمران خان کی کال پر باہر نکلیں اور اس جلسے کو کامیاب بنائیں۔
Load Next Story