عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا شیخ رشید

ڈمی حکومت کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنا ہے، یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خود چلے جائیں گے، سابق وزیر داخلہ

ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ (فوٹو فائل)

سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے مہنگائی میں روز بروز اضافے کے تناظر میں کہا ہے کہ عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول میں 15 روپے اور ڈیزل میں 14 روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔


شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں، تکلیف ملے گی۔لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔ ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی، شیخ رشید

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے، جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنا اور IMF کے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گے اور ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے۔
Load Next Story