کراچی نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم اسامہ کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے، پولیس

ملزم کے ساتھی شیراز کی تلاش جاری ہے۔ (فوٹو فائل)

KABUL:
شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


مدعیہ (ع) نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم نے گلشن اقبال بلاک 10 اے میں قائم اپنے دفتر میں ملازمت کا جھانسہ دیکر بلایا تھا اور وہ اپنی تمام تعلیمی اسناد کے ہمراہ ملزم کے دفتر گئی تو اس نے بات چیت کے دوران دست درازی کی اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر نہ صرف مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ مجھے بیلک میل کرنے کے لیے میری ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسامہ کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے جبکہ اس کےساتھی شیراز کی تلاش جاری ہے۔
Load Next Story