جونئیر لیگ کے مینٹورز کتنا پیسہ کمائیں گے
جاوید میاںداد، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی مینٹورز کے فرائض سرانجام دیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جونئیر لیگ کے مینٹورز پر مہربان ہوگیا، لیگ کے ایمبسڈر جاوید میاں داد سمیت شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو 50 ہزار ڈالرز (پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ روپے) سے زائد دینے کی پیشکش کردی۔
جونئیر لیگ میں مینٹورز کو ادا کی جانے والے فیس کا معاملے پر پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بورڈ اور مینٹورز درمیان رکھنا چاہیے۔
توقع ہے کہ بقیہ مینٹورز کو بھی اپنی متعلقہ ٹیموں کی رہنمائی کے لیے اتنی ہی رقم ادا کی جائے گی جبکہ 2 ہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ میں صرف مینٹوز 7 کروڑ روپے سے زائد کمائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ڈریم پراجیکٹ پی جے ایل یکم اکتوبر سے شروع ہوگا، جاوید میانداد کو لیگ کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے جب کہ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی ٹیمز کو سپورٹ کریں گے۔
مزید پڑھیں: جونئیر لیگ: پاکستان کے بڑے نام ایونٹ میں نظر آئیں گے، چیئرمین پی سی بی
دوسری جانب بورڈ کو ٹی20 ورلڈکپ کے باعث جونیر لیگ کیلئے غیر ملکی مینٹورز کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم کرکٹ کے بڑے ناموں کو بطور سرپرست لانے کا فیصلہ لیگ کو تجارتی لحاظ سے زیادہ فائدہ پہنچانا تھا۔
قبل ازیں بدھ کے روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے جونئیر لیگ کے مینٹورز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگ کا اصل مقصد قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بیک اپ تیار کرنا ہے۔