پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج میں موٹرسائیکل کا علامتی جنازہ
جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے مظاہرے میں شرکت کی
جماعت اسلامی نے ایک دفعہ پھر پیڑول کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے احتجاج میں موٹرسائیکل کا علامتی جنازہ نکالا۔
جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے مظاہرے میں شرکت کی۔
احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ شہباز تیری اسپیڈ سے جلتا ہے زمانہ پیڑول 249 ناٹ آؤٹ ہے، عوام بھوکہ مر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی کرسی بچانے کے لیے دوبارہ تمام ممبران کو فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام یاد رکھے پیڑول بڑھنے پر ٹینکی بھروانے سے کچھ نہیں ہونا ہے۔
احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ ملکی خزانہ بھرنے کے لیے جماعت اسلامی کے سراج الحق اپنا گھر قومی خزانہ میں جمع کروانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، ضمنی الیکشن میں جو امیدوار آئے اس سے بھی پوچھیں اور اپنے لیڈر کو کہو جاتی عمرہ، بنی گالہ قومی خزانہ میں جمع کراؤ کیونکہ عوام کا تو سب کچھ قومی خزانہ میں جمع کرتے جا رہے ہو۔