ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کیلئے گیس ایل پی جی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک مرتبہ پھر ایل پی جی بم گرایا گیا ہے، اوگرا نے جولائی کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا جس کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے ہوگئی۔
ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگیا
واضح رہے کہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے مقرر تھا۔