چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار

چینی حکام کو واقعے کا علم 2022 کی ابتداء میں ہوا

فوٹو فائل

چین کی جڑواں بہنوں نے ایک دوسرے کے پاسپورٹس پر 30 سے زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کرکے امیگریشن حکام کو مشکل میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر ہربن سے تعلق رکھنے والی زوہو سسٹرز نے ہم شکل ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کے پاسپورٹس پر بارہا چین سے جاپان اور روس کا سفر کیا او امیگریشن حکام انہیں پکڑنے میں ناکام رہے۔


چینی حکام کو 2022 کے شروع میں واقعے کا علم ہوا تو انہوں نے دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے سفری دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک کے سفر کا آغاز ایسے ہوا کہ چینی لڑکی لوئی (فرضی نام) اپنے جاپانی شوہر کے ہمراہ جاپان جانا چاہتی تھی مگر اسے ویزہ نہیں مل رہا تھا جب کہ اس کی بہن کے پاس جاپانی ویزہ موجود تھا۔

ہونگ نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی بہن کے پاسپورٹ پر جاپان کا سفر کیا اور پھر اسی طرح دونوں بہنیں ایک دوسرے کے پاسپورٹس 30 سے زائد مرتبہ تھائی لینڈ، روس اور جاپان سمیت دیگر ممالک کا سفر کیا۔
Load Next Story