رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے

کورونا وبا کے دو برسوں بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں فرزندگان توحید فریضۂ حج ادا کریں گے

دو سال بعد بیرون ملک سے بھی عازمین حج آئیں گے، فوٹو: فائل

کورونا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس سال 10 لاکھ مسلمان حج ادا کریں گے اور دو سال بعد پہلی بار خانہ کعبہ میں فرزندگان توحید کی اتنی بڑی تعداد جمع ہوگی۔

ذی الحج کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی حجاج کرام مکہ پہنچنا شروع ہوگئے۔ اب تک 3 لاکھ 12 ہزار 982 عازمین حج مدینہ پہنچ چکے ہیں۔ اس سال بیرون ملک سے بھی عازمین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔


کورونا وبا کے دوران دو سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بیرون ملک سے بھی حاجیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے ورنہ گزشتہ دو برسوں میں صرف سعودیہ میں مقیم افراد کو حج کی اجازت تھی وہ بھی انتہائی قلیل تعداد میں۔ اس لیے اس بار مذہبی جوش و خروش دیدینی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ برس سے عمرے اور حج کے لیے مجموعی طور پر 3 کروڑ مسلمانوں کے انتظامات کیے جائیں گے اور جددید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Load Next Story