مشہور امریکی اداکار جو ٹرکل 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
1982 کی بلیڈ رنر میں بھی ان کا ایک نمایاں کردار تھا
ہالی ووڈ کی فلم شائننگ اور بلیڈ رنر میں بہترین اداکاری کے لیے مشہور جو ٹرکل 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں معاون کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے آنجہانی اداکار جو ٹرکل 94 سال کی عمر میں سانتا مونیکا، کیلیفورنیا کے سینٹ جان اسپتال میں انتقال کر گئے۔
جو ٹرکل اسٹینلے کیوبرک کی تین فلموں میں معاون کردار ادا کر کے شہرت میں پہنچے، جن میں ان کی پہلی فیچر دی کلنگ، پاتھز آف گلوری اور دی شائننگ شامل ہیں، جس میں انہوں نے بھوت بارٹینڈر لائیڈ کا اکثر پیروڈی شدہ کردار ادا کیا۔ 1982 کی بلیڈ رنر میں بھی ان کا ایک نمایاں کردار تھا۔
جوٹرکل نے ٹی وی اسکرین پربھی کئی مشہور کردار ادا کئے تاہم اداکاری کو خیرباد کہنے سے پہلے ان کا آخری کریڈٹ 1997 کے بلیڈ رنر ویڈیو گیم اسپن آف میں آواز کا کردار تھا۔