ڈاکٹر عافیہ کی والدہ بیٹی کی راہ تکتے ہوئے انتقال کرگئیں
عصمت صدیقی طویل عرصے شدید علیل تھیں
QUETTA:
امریکا میں قید بیٹی کی رہائی کا خواب آنکھوں میں لیے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی وفات پاگئیں۔
ترجمان عافیہ موومنٹ کے مطابق عصمت صدیقی طویل عرصے شدید علیل تھیں اور انکی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ڈاکٹر عافیہ سمیت تین بچوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔
عصمت صدیقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاہ مدینہ مسجد گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ادا کردی گئی ہے جبکہ تدفین ختم نبوت چوک گبول قبرستان میں ہوگی۔ نماز جنازہ مفتی اعظم مفتی تقی عثمانی صاحب نے بڑھائی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا میں سہولت فراہم کی جائے، عدالت کی ہدایت
واضح رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ دنوں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ والدہ کی صحتیابی اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے میں سہولت دی جائے۔