افغانستان سے کوئلہ مصالحہ جات سمیت 9 اشیاء کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی ختم
تارکول، پودے اور ان کے اجزاء، بیج، پھل، دارچینی، تمام اقسام کے سلفر اور شکر قندی شامل
CHICAGO:
حکومت نے افغانستان سے تارکول، کوئلہ، شکر قندی، مصالحہ جات سمیت دیگر 9 اشیاء منگانے پر کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دے دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے کوئلہ، تارکول، پودوں اور پودوں کے اجزاء، پودوں کے بیج، پھل، دارچینی کے بیج، پسی ہوئی اور ثابت دارچینی سمیت تمام اقسام کے سلفر اور شکر قندی پر عائد ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق افغانستان سے برآمد کی گئی ان تمام اشیاء پر یکم جولائی 2022ء سے کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے۔