بھارتی عدالت نے مسلم صحافی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

گستاخانہ بیانات کے خلاف آواز اُٹھانے پر محمد زبیر کو 27 جون کو گرفتار کیا گیا تھا

مسلم صحافی کو 27 جون کو حراست میں لیا گیا تھا، فوٹو: فائل

LONDON:
بھارتی عدالت نے مسلم صحافی محمد زبیر کی درخواستِ ضمانت مسترد کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق توہین رسالت ﷺ کا معاملہ اُٹھانے والے مسلمان صحافی محمد زبیر کو 27 جون کو گرفتار کیا گیا تھا اور آج پٹیالہ عدالت نے ان کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے 17 روز کے لیے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نئی دہلی پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ معاملہ کافی حساس ہے، صحافی نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے جس کے لیے ملزم تفتیش جاری ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔


خیال رہے کہ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں کی گئی ایک ٹوئٹ کے بہانے حراست میں لیا تاکہ صحافی کو نوپور شرما کے گستاخانہ بیانات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کو روکا جا سکے۔

 

 
Load Next Story