وزیراعظم کی اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت نیک خواہشات کا اظہار
شہباز شریف نے اسپتال انتظامیہ کو سربراہ جے یو آئی کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے اتفاق اسپتال میں جمیعت علما اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی ان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے اسپتال انتظامیہ کو سربراہ جے یو آئی کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
جمیعت علما اسلام کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے اُن کے ضروری ٹیسٹ کیے اور پھر گھر جانے کی اجازت دے دی۔