راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری 20 افراد جاں بحق
لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا
WASHINGTON:
راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس تیز رفتار کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس بارش کی پھسلن اور اوور اسپیڈنگ کے باعث ضلع شیرانی کے حدود دہانہ سر دانہ کے مقام پر کھائی میں جاگری، جس کے باعث 19 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں بعدازاں ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہل کاروں کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری۔

A passenger bus fell into a ravine in District Zhob of Balochistan.
At least 19 passengers were killed & four others got serious injuries.