بلدیاتی انتخابات کراچی میں پولنگ 24 جولائی کو ہوگی
7 اضلاع اور 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کمیٹیوں پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ 24 جولائی کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں انتخابی عملے کی تعداد 62 ہزار 174 ہوگی، جہاں ووٹر کی مجموعی تعداد 84 لاکھ 5 ہزار 475 سے زائد ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 984 وارڈز پر امیدواروں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 150 ہے جبکہ 7 اضلاع اور 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کمیٹیوں پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے فارم 8 کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ملیر کی یونین کمیٹی 10 ریڑھی گوٹھ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
کراچی ڈویژن کی 3 یونین کمیٹیوں کی نشست پر 6 امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔
ضلع ٹھٹھہ کی 272 مجموعی نشستوں میں سے 83 پر امیدوار، سجاول کی 253 میں سے 99 نشستوں، بدین میں 498 میں سے 45 نشستوں جبکہ بدین، سجاول اور ٹھٹھہ کی 1023 نشستوں میں سے 227 پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔