مستقبل میں آئرلینڈ کی نمائندگی کا ارادہ نہیں گریم اسمتھ
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اپنے خاندان کو وقت دینے کیلیے کیا، جنوبی افریقی پلیئر
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے واضح کیا ہے کہ وہ کبھی بھی آئرلینڈ کی جانب سے کرکٹ نہیں کھیلیں گے، اپنی اہلیہ مورگن ڈین کی وجہ سے ان کو آئرش شہریت بھی حاصل ہے۔
اسمتھ کا کہنا ہے کہ میں آئرلینڈ کی جانب سے کبھی نہیں کھیلوں گا اگر کبھی میں نے بیٹ تھاما بھی تو صرف پروٹیز کے لیے ہی تھاموں گا۔ اسمتھ نے واضح کیا کہ انھوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اپنی فیملی کو مزید وقت دینے کیلیے کیا۔ ان کی 18 ماہ کی بیٹی اس وقت گرم پانی سے جل گئی تھیں جب وہ آسٹریلیا کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے میں مصروف تھے اور آخری ٹیسٹ میں انھیں اپنی بیٹی کو سرجری کیلیے آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر فیلڈ پر آنا پڑا تھا، انھوں نے کہا کہ میں نے کئی برس تک کرکٹ کھیلی اب میں اپنی فیملی اور بچوں کو وقت دینا چاہتا ہوں، کھیل کی وجہ سے مسلسل سفر میں رہنے سے میرے لیے ان کو وقت دے پانا مشکل تھا اگر میں اپنے ملک میں بھی کوئی سیریز کھیلنے میں مصروف ہوتا تب بھی دھیان کھیل میں ہی لگا رہتا تھا میری بیٹی مجھے زیادہ تر صرف ٹی وی پر ہی دیکھ پاتی تھی اس لیے میں نے اپنے کیریئر کو خیر باد کہہ دیا۔