وزیراعظم کی امریکا کے یوم آزادی پرعوام اورحکومت کو مبارکباد

باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے،شہباز شریف

دونوں ممالک کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دیں گے،شہبازشریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی عوام اورحکومت کو یوم آزادی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ یوم آزادی پرامریکی عوام اورحکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔




وزیراعظم نے مزید کہا کہ میری حکومت تجارت اورسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں امریکا سے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہرسطح پر روابط قائم کرنے کی خواہاں ہے۔
Load Next Story