بھارتی کامیڈین کپل شرما بڑی مشکل میں پھنس گئے
کپل شرما پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما پر امریکا کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر امریکی ریاست نیو یارک کی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
کپل شرما کے خلاف مقدمہ درج کروانے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2015 میں کپل شرما نے شمالی امریکا کا دورہ کیا تھا انہوں نے معاہدہ کیا تھا کہ چھ مختلف شہروں میں شوز کریں مگر وہ صرف پانچ شوز کرکے روانہ ہوگئے تھے جبکہ انہیں6 شوز کی ادائیگی کی گئی تھی۔
کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ لی نے کپل شرما پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا اور کوئی جواب نہیں دیا حالانکہ ہم نے عدالت کے سامنے ان سے رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ مقدمہ ابھی تک نیویارک کی عدالت میں زیرِ التواء ہے اور وہ یقینی طور پر کپل شرما کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔