تھرپارکر میں اموات سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا
چیف جسٹس نے پہلے ہی چیف سیکریٹری سندھ کو عدالت میں پیش ہونے کانوٹس جاری کیا تھا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں3رکنی بینچ آج تھرپارکرمیں بھوک سے جاں بحق بچوں کے ازخودنوٹس کیس کی سماعت کریگا۔
چیف جسٹس نے پہلے ہی چیف سیکریٹری سندھ کو عدالت میں پیش ہونے کانوٹس جاری کیااورحکم دیاتھاکے کسی متعلقہ محکمے کا جو آفسر عدالت میں پیش ہووہ ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے نیچے کاافسرنہ ہو جبکہ دیگراہم کیسز میں بینچ نمبرایک میں اسلام آباد کچہری دہشت گردی واقعے سے متعلق سیشن جج اسلام آبادکے خط پرازخودنوٹس کیس،تحریک انصاف کی ووٹوںکی تصدیق سے متعلق آئینی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت بھی آج کی جائیگی۔