بھارت کی ملکہ حسن کا تاج معروف ڈانسر سینی شیٹھی نے پہن لیا
حسن کے مقابلے میں ماڈل روبال نے دوسری جبکہ شھیناتا نے تیسری پوزیشن حاصل کی
SARGODHA/ISLAMABAD:
بھارتی ریاست کرناٹکہ سے تعلق رکھنے والی نامور ڈانسر سینی شیٹھی نے ''مِس انڈیا 2022'' کا تاج اپنے نام کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی شہر میں رواں سال کی ملکہ حسن کے انتخاب کیلئے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینی شیٹھی فاتح قرار پائیں اور انہیں حسینوں کی ملکہ کا تاج پہنایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 سالہ سینی بھارت کی نئی ملکہ حسن ہیں، مشہور ڈانسر ہونے کے علاوہ انہوں نے اکاؤنٹنگ اور فنانس میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔
حسن کے مقابلے میں ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی ماڈل روبال دوسری جبکہ اترپردیش کی شھیناتا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مِس انڈیا 2022 کی تقریب میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی پرفارم کرکے رنگ جمایا۔