ایک منٹ میں 40 امریکی صدور کی شناخت کرنے کا نیا ریکارڈ
16 برس کی لارا نیونن نے ایک منٹ میں امریکا کے 40 صدرشناخت کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے
کراچی:
آسٹریلیا کی ایک نوعمر لڑکی نے امریکا کے 40 مختلف صدور کی شناخت کرنے اور ان کے نام درست بتانے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ ریکارڈ انہوں نے ایک منٹ میں انجام دیا ہے۔
لارا نیونن کی عمر اس وقت 16 برس ہے جو اس سے قبل ایک منٹ میں سب سے زیادہ مارول کرداروں (88) اور ایک منت میں سب سے زیادہ کارٹون کردار (102) شناخت کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے 12 ماہ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تین ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ گنیز بک کی انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے لارا نے بتایا کہ وہ شعوری طور پر ایک سال میں تین ریکارڈ بنانا چاہتی تھیں جس میں انہیں کامیابی ملی ہے۔
لارا نے بتایا کہ دوریکارڈ کے بعد اس بار وہ ایک نیا اور قدرے مشکل اعزاز حاصل کرنا چاہتی تھیں۔ اسی لیے انہوں نے امریکی صدر کا انتخاب کیا اور ان کے نام اور چہرے یاد کئے۔ اس کے بعد گنیز بک انتظامیہ کے سامنے لارا نے ایک منٹ میں 40 صدور کے درست نام بتادیئے۔
انہوں نے بتایا کہ کارٹون اور مارول کیرکٹر کے مقابلے میں امریکی صدور کے نام طویل اور پیچیدہ تھے لیکن اس بار انہوں نے اینی سنگھ کا ریکارڈ توڑا ہے جس نے 2021 میں ایک منٹ میں 28 صدر کے درست نام بتائے تھے۔