دیر میں موسلادھار بارش بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند

شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں سیلاب آگیا

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں موسلادھار بارش سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔


تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں سیلاب آگیا، تالاش اور گل آباد میں برساتی نالوں میں شدید طغیانی سے جی ٹی روڈ بھی زیر آب آنے سے سڑک بند ہوگئی۔

روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Load Next Story