گوجرانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
متعلقہ ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا
کراچی:
سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے نرسری چوک میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ حادثہ بارش کے باعث بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں حقیقی بھائی 22سالہ بلال ستاراور20سالہ دانش ستار تھے۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گیپکو چیف سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان گیپکو کے مطابق متعلقہ ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب سانگلہ ہل کے نواحی گائوں رتیاں آراٸیاں میں 10 سالہ بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔