واٹس ایپ کا ’آن لائن اسٹیٹس‘ چُھپانے کے لیے فیچر پر کام جاری
آزمائشی مراحل سے گزرنے والے فیچر کی نشاندہی آئی او ایس کے بِیٹا ورژن میں کی گئی
میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کے لیے نئے 'اسٹیلتھ موڈ' پر کام کر رہی ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے دوستوں یا دیگر روابط کو آن لائن دِکھے بغیر ایپ استعمال کر سکیں گے۔
WABetaInfoکے مطابق ممکنہ طور واٹس ایپ کو اسٹیلتھ موڈ پر استعمال کرنے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر کچھ صارفین دیگر افراد کے خلل کے بغیر واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا انہیں لگتا ہے کہ ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
اسٹیلتھ موڈ کی سیٹنگز میں پرائیویسی کے حصے میں موجود ہوگا۔
WABetaInfo نے اس فیچر کی نشاندہی آئی او ایس کے بِیٹا ورژن میں کی لیکن ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
ویب سائٹ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ بدقسمتی سے یہ فیچر ابھی زیرِ تکمیل ہے اس لیے اس کے متعلق یہ معلوم نہیں کہ اس کو صارفین کے لیے کب جاری کیا جائے گا۔
گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ایک فیچر جاری کیا تھا جس میں اینڈرائیڈ سے ایپل پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے واٹس ایپ ڈیٹا ساتھ لے جانے کی مشکل آسان کی تھی۔